۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
فالح الفیاض رئیس الحشد الشعبی

حوزہ/فالح الفیاض نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الحشد الشعبی تمام عراقیوں کے مفادات کا دفاع کرتی ہے، عراق سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بغیر، ملکی استقرار ممکن نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حشد الشعبی عراق کے سربراہ فالح الفیاض نے صوبہ کرکوک میں شہدائے مقاومت کی برسی کے موقع پر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ الحشد الشعبی تمام عراقیوں کے مفادات کا دفاع کرتی ہے، مزید کہاکہ عراق سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بغیر ،ملکی استقرار ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کوئی بھی طاقت اور سازش، داعش کے خلاف اتحاد و اخوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ لڑنے والوں کے درمیان تفرقہ انگریزی میں کامیاب نہیں ہو سکے گی،کہاکہ عراق سے غیرملکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں عراق کبھی بھی خودمختار نہیں ہوسکے گا۔

سربراہ حشد الشعبی نے بیان کیا کہ ہم پارلیمانی قرارداد پر عمل درآمد کرکے ،عراق کی خودمختاری کے احترام کی بنیاد پر دنیا سے تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔

الفیاض کا امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ان پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ دوستوں نے مجھ سے اس بارے میں بات کرنے کا کہا ہے ،لیکن میں اس موضوع پر بات کرنا پسند نہیں کرتا اور میں اس بات پر تاکید کرتا ہوں کہ جو امانت ہمیں دی گئی ہے ہم اس کی حفاظت کریں گے اور عہد و پیماں کے پابند رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم کسی قسم کی پابندیوں کی پرواہ نہیں کرتے ہیں اور کچھ عناصر کے کہنے پر وابستہ اور جی سر! کہنے والے نہیں بنیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .